برصغیر پاک و ہند کے حکمرانوں پر حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت کے اثرات

برصغیر پاک و ہند کے حکمرانوں پر حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت کے اثرات

 اس وقت دہلی کے مسلمان حکمرانوں کی اکثریت حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت کی شاگردوں میں سے تھی سلطان محمد بن تغلق جو کہ دہلی کے انتہائی سخت گیر حکمرانوں میں سے ایک شمارکیا گیا ہے حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت کے معتقدین میں شامل تھا 752 ھ میں محمد تغلق نے سندھ پرحملہ کیا مگر اس میں اس کو کامیابی نہیں حاصل ہوئی اور اس کا انتقال سندھ ہی میں ہوگیا اس کے بعد اس کے بھتیجے فیروز تغلق نے سندھ ہی میں اقتدار سنبھالا جس کے بعددہلی جاکراپنے اقتدار کو مضبوط بنا یا سلطان فیروز الدین تغلق کو حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت سے بہت محبت تھی اس وقت کے رائج اصولوں کے مطابق سلطان فیروز الدین تغلق ان کے مریدوں ( یا طالب علموں میں سے ایک تھا ) تاریخ فیروز شاہی کے صفحہ نمبر 514 پر درج ہے کہ حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت جب اوچ سے بر س دو برس کے بعد دہلی تشریف لاتے اور فیروزآباد کے قریب پہنچتے تو بادشاہ مند(دہلی کے قریب ایک مقام کا نام ) تک حضرت کے استقبال کے لئے پہنچتا اور بڑے اعزاز و اکرام سے آپ کو شہر لاتا حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت معمول کے مطابق اپنی قیام گاہ سے سلطان سے ملنے کے لئے جاتے تو جونہی حضرت والا محل حجاب میں پہنچ کر سلام کہتے بادشاہ فورا تخت گاہ سے نیچے اتر کر کھڑا ہوجاتا اور بڑے انکسار و تواضح سے پیش آتا
 اسی طرح سندھ کے سومرو حکمران خاندان نے بھی حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت سے نسبت حاصل کر رکھی تھی کیونکہ ان ہی کی بدولت ان کی حکومت اور ریا ست دہلی کے حکمرانوں نے سومرو خاندان کے سپرد کی تھی اقتدار کے حصول کے بعد فیروز شاہ تغلق نے جلد ہی محمد تغلق کے ادھورے کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے سندھ پر حملہ کیا اس وقت سندھ کے حکمران کا خاندان سومرو تھا یہ سومرہ خاندان بھی حضرت جلا ل الدین بخاری معروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت کا عقیدتمند تھا ۔ ( یہ ہی وجہ ہے کہ سندھ کے اندر بہت سے مقامات میں بخاری سادات کی بہت بڑی تعداد اس وقت بھی مقیم ہے
جیسا کہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں شہر ٹنڈو جہانیاں حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت
 کی اولاد ہی کا بسایا ہوا ہے اس علاقے میں بخاری سادات جہانیان پوٹہ کے نام سے پکارے جاتے ہیں یعنی کہ جہانیاں کی اولاد کا گاؤں ،
جہانیان پوٹہ حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت کے جانشینوں میں سے ایک حضرت فتح دین شاہ جہانیاںؒ پوٹہ کا آباد کردہ ہے حضرت فتح دین شاہؒ جہانیاں پوٹہ ان شعرا میں سے ایک ہیں جنہوں نے قدیم زمانے میں اب سے تقریبا چار سو سال قبل اردو زبان میں بھی شاعری کی ہے ان کا اردو کا صوفیانہ کلام بھی ان کے سندھی کلام ہی کے ساتھ ملتا ہے ۔
 اسی طرح شکار پور (سندھ) میں بھی بخاری سادات کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے ۔