اوچ شہر یا قدیم اسکندریہ

اوچ شہر یا قدیم اسکندریہ




موجودہ پاکستان کا جغرافیہ کے اعتبار سے اس وقت بھی جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آئے گی کہ اس وقت بھی اوچ شہر پنجاب ،سندھ، بلوچستان ، اور سرحد کے عین مرکز پہ واقع ہے جب کے اس شہر کی نوعیت اس طرح کی ہے کہ اس کے دو اطراف میں اس وقت بھی دریا بہہ رہے ہیں جن کی وجہ سے یہ علاقہ ہمیشہ ہی سر سبزو شاداب رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ جب سکندر آعظم راجہ پورس کو شکست دے کر اس علاقے سے گزرا تو اس علاقہ میں ایک نیا شہر آباد کیا جس کا نام اپنے نام پہ سکندریہ رکھا جس کو بعد میں اوچ کے نام سے جانا گیا۔
اچ  کا محل وقوع
اُچ یا اُچ شریف، پنجاب میں واقع ہے۔ یہ بہاولپور سے 75 کلومیٹر دور ایک تاریخی شہر ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شہر 500 سال قبل مسیح قائم ہوا۔ محمد بن قاسم نے یہ شہر فتح کیا اور اسلامی حکومت میں یہ شہر اسلامی تعلیم کا مرکز رہا۔ یہاں بہت سے صوفیاء کے مزارات ہیں۔