نواب صدیق حسن نواب آف بھوپال کا حضرت جہانیاں جہاں گشت سے تعلق اور نسبت شجرہ

نقوی بخاری سادات

 خاندان سادات بخاری نقوی قنوج ۔
 نواب صدیق حسن خانؒ نے اپنا شجرہ نصب کچھ اس طرح سے اپنی کتاب لطائف المنن للشعرانی میں تحریر کیا ہے
 جو کہ خود نوشت سوانح حیات نواب محمد صدیق حسنؒ خان کے صفحہ نمبر 28 پر اس طرح سے لکھا ہواہے ۔
صدیق ؒ بن حسین علیؒ ( مولانا اولاد حسین قنوجی یہ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم تھے سید احمد شہید کے ساتھیوں میں ان کا شمارکیا جاتا تھا)
بن علی عرف سید اولاد علی خان کے نام سے مشہور تھے انہیں ریاست حیدرآباد دکن سے نواب انور جنگ بہادر کا خطاب ملا تھا ان کے پاس اس وقت کے دستور کے مطابق پانچ لاکھ روپے سالانہ کا علاقہ ملا ہوا تھا جب کے ایک ہزار سوار اور پیادہ کا لشکر ان کے پاس تھا مگر انہوں نے شعیت کو اختیار کر لیا تھا جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی جائداد مولانا اولاد حسین کو وارث ہونے کی وجہ سے ملی مگرانہوں نے اس تمام دولت کو فقرا میں اس وجہ سے تقسیم کردیا کہ وہ شیعہ نہیں تھے )
بن لطف اللہ بن عزیز اللہ بن لطف اللہ بن علی اصغرؒ بن
سید کبیرؒ بن تاج الدینؒ بن جلال رابعؒ بن سید راجو شہیدؒ بن سید جلال ثالثؒ
بن حامد کبیرؒ ( یہ اس خاندان کے پہلے بزرگ ہیں جو اوچ ملتان سے قنوج آکر مقیم ہوئے ان کو قنوج بطور جاگیر بادشاہ وقت فیروزتغلق  نے دیا تھا )
 بن ناصر الدین محمودؒ
بن جلا ل الدین ؒ بخاری المعروف بمخدوم جہانیاں جہاں گشت ؒ (پوتے جلال اعظم گل سرخ ؒ ) بن احمد ؒ بن احمد کبیر ؒ
بن جلال اعظم گل سرخؒ ( کہا جاتا ہے کہ ان کی والدہ (1)بخارا کے مغل بادشاہ محمد خدا بندہ کی بیٹی تھیں یہ بخارا سے ہجرت کرکے برصغیر ہندو پاک تشریف لائے اور بھاؤلپور میں اوچ کے مقام پر مقیم ہوئے اور(2) خانقاہ جلالیہ کی بنیاد ڈالی )
بن علی موید بن جعفر
( یہ مدینہ   سعودی عرب سے بخار ا ہجرت کرکے آئے تھے )
 بن احمدؒ بن محمد ؒ بن عبداللہ ؒ بن علی اشقرؒ بن جعفرزکیؒ بن علی نقیؒ ( امام نقی
(3) اولاد نقوی کہلاتی ہے
تمام اصل بخاری سادات و نقوی
سادات ان ہی کی اولاد ہیں )
 بن محمد تقی (امام تقی ان کی اولاد تقوی کہلاتی ہے )
 بن علی رضا(امام علی رضا ان کی اولاد رضوی کہلاتی ہے)
 بن موسیٰ کاظم( امام موسیٰ کاظم ان کی اولاد کاظمی کہلاتی ہے )
 بن جعفر صادق ( امام جعفر صادق ان کی اولاد جعفری کہلاتی ہے )
بن محمد باقر (امام باقر ان کی اولاد باقری کہلاتی ہے )
 بن زین العابدینّ (امام زین العبادین ان کی اولاد عابدی کہلاتی ہے )
بن حسین سبط فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ وسلم
 اس طرح نواب صدیق حسن خان کی تحریر کے مطابق وہ نقوی سادات میں سے ہیں