حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ کی اولاد اور خاندان

حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ کی اولاد اور خاندان



  حضرت جلال اعظم گل سرخ  کا تعلق بنیادی طور پر نقوی سادات سے تھا اس لیئے ان کی تمام اولادبنیادی طور پر نقوی خاندان ہی ہے مگر  یہ اپنی شناخت کے لیئے اپنے آپ کو بخاری سادات کہتے ہیں
 اس کے باؤجود برصغیر پاک و ہند  میں مقیم  سادات کی بہت بڑی تعداد کا تعلق نقوی خاندان سے ہے یہ اپنے آپ کو محض نقوی لکھتے ہیں نقوی بخاری نہیں لکھتے ہیں  جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی بھی نقوی سادات سے تعلق رکھتے تھے ان کے بزرگ افغانستان سے بلوچستان پھر یوپی اس کے بعد حیدرآباد دکن تشریف لائے تھے یہ ہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستا ن کے بہت سے علاقوں میں نقوی سادات کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے جیسا کہ بلوچستان میں چمن کے مقام پر نقوی سادات کے بہت سے گاؤں آباد ہیں ان کامسلک اہل سنت والجماعت ہے اور جبکہ بلوچستان کے اکثر بلوچ قبائل جن میں (مری ،بگٹی ،اور مینگل قبائل شامل ہیں )کے پیر خاندان بنیادی طور پر نقوی سادات ہیں مرحوم بگٹی رہنما رازق بگٹی کا بھی تعلق بگٹیوں کے پیر سید قبیلے سے تعلق تھا یہ بھی نقوی سادات تھے اگرچہ کہ ان کے مختلف نام ہیں مگر یہ بنیادی طور پر نقوی سادات ہی ہیں
اسی طرح صوبہ پختوانخواہ سابقہ صوبہ سرحدمیں بھی نقوی سادات کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے ان میں سے کچھ کا مسلک شعیت ہے ( جیسا کہ پارہ چنار میں مقیم نقوی سادات جن کے سربراہ ساجد نقوی ہیں جو کہ تحریک نفاز فقہ جعفری کے سربراہ ہیں اورکچھ اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں
حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ  کے مندرجہ زیل صاحبزادگان تھے جن سے مندرجہ زیل خاندان یا شاخیں پھوٹیں
 مخدوم سید ناصر الدین محمود ۔ حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ کے فرزند اکبر اور خلیفہ مجاز تھے سید ناصر الدین محمود کثیر الاولاد تھے نواب صدیق حسن خان   ان ہی کی اولاد تھے اور ان ہی کی اولاد کو قنوج بطور جاگیر دہلی کے حکمرانوں نے دیا تھا ۔
 سید علم الدین شاہؒ ۔ لاہور کے مشہور بزرگ سید میراں شاہ المعروف بہ موج دریا بخاری جن کا مزار لاہور میں ہے ان کی پشت سے تھے
 سید اسماعیل بخاریؒ ۔شکار پور کے سادات بخاریہ کے مورث اعلیٰ قطب العالم شہاب الدین ان ہی کی اولاد میں سے ہیں ۔
 قطب العالم سید برہان الدینؒ ، آپ کا مزار احمدآباد ،گجرات (بھارت) کے قریب بانٹوا میں ہے بانٹوا میمنوں کی اکثریت قطب العالم سید برہان الدین، کی مرید اور معتقد ہے آپ کی اولاد گجرات حیدرآباد دکن، گلبرگہ، اور مدراس میں موجودہے۔
 سید علاؤالدین بخاریؒ ، کشمیر کے مشہور بزرگ سید حاجی مراد، سید علاؤالدین سید فخرالدین کے فرزند تھے کشمیر میں ان کی اولاد کثرت سے موجود ہے ۔
 سید شرف الدین بخاریؒ ۔ سید پیر کمال بخاری نکویؒ کا سلسلہ نسب ان ہی سے ملتا ہے سید کمال کی اولاد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات وغیرہ میں کثرت سے آباد موجودہے
 لاہور کا بخاری فقیر خاندان جس کے چند مشہور افراد میں سے فقیر سید وحید الدین جو پنجاب کے مشہورعالموں میں سے شمارکئے جاتے تھے اور علامہ اقبال کے ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے اور فقیر سید حفیظ الدین خان بہادرفقیر سید قمر الدین ، اورموجودہ صنعت کار سید شبیرالدین جو کئی فیکٹریوں کے مالک ہیں ان کا بھی اسی خاندان سے تعلق ہے اسی طرح سیدمراتب علی جن کی نیسلے کمپنی اور بہت سی کمپنیاں ہیں اسی خاندان سے تعلق ہے کہا جاتا ہے کہ کراچی کا لیاقت نیشنل ہاسپیٹل بھی اسی خاندان کا قائم کردہ ے
 جھنگ کے مشہور شاہ جیونہ خاندان جس کے سپوت سابق وفاقی وزیر اورسیاسی رہنما عابدہ بیگم اور موجودہ وفاقی وزیر و سابق وفاقی وزیر داخلہ فیصل صالح حیا ت ہیں حضرت جہانیان جہاں گشت ؒ کی اولاد میں سے ہیں
اس کے علاوہ بنگال کے مشہور و معروف صوفی بزرگ حضرت جلال الدیم سلہٹی ؒ حضرت جہانیان جہاں گشت ؒ کے سگے بھانجے تھے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حضرت جہانیان جہاں  گشت کی آشیر باد اور سرپرستی و رہنمائی میں بنگال کے اس وقت کے کمزور مسلمانوں کی امداد کے لئے اوچ سے بنگال تشریف لے گئے تھے۔